اجماع مرکب کی تعریف :
''جب کسی جدید مسئلہ کے حکم پر مجتہدین متفق ہو جائیں لیکن اس حکم کی علت میں اختلاف ہو۔
اجماع مرکب کی مثال :
جب کسی شخص کو منہ بھر قے آئی اور اس نے عورت کو بھی ہاتھ لگالیا تو اس صورت میں احناف وشوافع کے نزدیک حکم ایک ہی ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ جائے گالیکن دونوں کے حکم کی علت مختلف ہے احناف کے نزدیک اس کا وضو ٹوٹنے کی علت منہ بھر قے کا آنا ہے جب کہ شوافع کے نزدیک اس شخص کا وضو ٹوٹنے کی علت عورت کو ہاتھ لگانا ہے۔
اجماع غیر مرکب کی تعریف :
جب کسی جدید مسئلہ کے حکم پر مجتہدین کا اتفا ق ہو جائے اور اس حکم کی علت میں بھی متفق ہوں تو اسے اجماع غیر مرکب کہتے ہیں۔
اجماع غیر مرکب کی مثال :
دادی اور نانی سے نکاح کرنا حرام ہے کیونکہ اس کی علت یہ ہے کہ ان کی تعظیم واجب ہے ۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ مجتہدین اس حکم پر بھی متفق ہیں اور اس کی علت میں بھی کسی کا اختلاف نہیں ہے۔