| تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ |
اس کا حکم :
ایسا اجماع حدیث مشہور کی طرح ہے اس سے علم طمانیت حاصل ہوتاہے علم یقین نہیں۔
چوتھی قسم :
صحابہ کرام علیہم الرضوان کے اقوال میں سے کسی ایک قول پر تابعین کا اجماع کرنا۔
اس کا حکم :
ایسا اجماع خبر واحد کی طرح ہے جس سے عمل واجب ہوتاہے علم واجب نہیں ہوتا۔
نوٹ :
فقہ میں محدثین ومجتہدین کا اجماع معتبر ہے اس میں عوام، متکلم اور ایسا مُحَدِّث کہ جسے اصولِ فقہ میں کوئی بصیرت حاصل نہ ہو تو ان کا قول معتبر نہیں۔اجماع مذہبی کی تعریف :
''وَھُوَ اِجْمَاعُ بَعْضِ الْمُجْتَہِدِیْنَ عَلَی حُکْم''
یعنی کسی حکم پر بعض مجتہدین کا متفق ہوجانا اجماعِ مذہبی کہلاتاہے ۔ ٭۔۔۔۔۔۔اجماع مذہبی کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭ اس کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں: ۱۔ اجماع مرکب ۲۔اجما ع غیر مرکب