Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
88 - 144
اجماع سندی کی تعریف:
     نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی امت میں سے ہر زمانے کے علماء کا کسی حکم پر متفق ہوجانا اجماع سندی کہلاتاہے۔

٭۔۔۔۔۔۔اجماع سندی کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭

اس کی مندرجہ ذیل چار قسمیں ہیں:

پہلی قسم :

    صحابہ کرام علیہم الرضوان کا کسی نئے حکم پر واضح الفاظ کے ساتھ اجماع کرنا۔

اس کا حکم :

    اعتقاد وعمل کے اعتبار سے یہ اجماع نص قرآنی کی طرح ہے ۔

دوسری قسم :

    کسی نئے حکم پر بعض صحابہ کرام کی طرف سے صراحت اور باقی کا اس سے سکوت اختیارکرنا۔

اس کا حکم :

ٍ    ایسا اجماع قطعیت میں حدیث متواتر کی طرح ہے۔

تیسری قسم :

    جس حکم کے بارے میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کا قول نہ پایا جاتاہو اس پر تابعین عظام کا اجما ع کرنا۔
Flag Counter