لَا صِیَا مَ لِمَنْ لَمْ یَجْمَعِ الصِّیَامَ
یعنی اسکا روزہ نہیں جس نے رات سے پختہ ارادہ نہ کیا ہو۔اجماع کا ایک معنی اتفاق کرنا ہے جیسے کہا جاتا ہے''
اَجْمَعَ الْقَوْمُ عَلَی کَذَا اَیْ اِتَّفَقُوْا عَلَیْہ '
' قوم نے اس پر اتفاق کر لیا ۔
''فَہُوَ اِتِّفَاقُ عُلَمَاءِ کُلِّ عَصْرٍ مِنْ اَہْلِ السُّنَّۃِ ذَوِی الْعَدَالَۃِ وَالْاِجْتِہَادِ عَلَی حُکْم''
یعنی ہرزمانے کے عادل ومجتہد علماء اہل سنت کا کسی حکم پر متفق ہو جانا اجماع کہلاتاہے۔
٭۔۔۔۔۔۔اجماع کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭
بنیادی طور پر اجماع کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:
۱۔ اجماع سندی ۲۔ اجما ع مذہبی۔