Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
78 - 144
مجھ پر سو اور تین درہم ہیں۔توا س مثال میں معطوف علیہ سو ہے لیکن پتہ نہیں ہے کہ سو کیا ہیں البتہ معطوف میں تین دراہم کا ذکر ہے اس سے معلوم ہوتاہے کہ معطوف علیہ میں بھی سودرہم ہی مراد ہیں۔ لہذا یہ ایسا بیان ہے جو عطف کے ذریعے واقع ہوا۔

(۷)۔۔۔۔۔۔بیان تبدیل :

     سابقہ حکم کوختم یا منسوخ کرنا بیانِ تبدیل کہلاتاہے۔ اسی لیے بیان تبدیل کا دوسرا نام بیان نسخ ہے اور نسخ(یعنی کسی حکمِ شرعی کی حد و انتہاء بیان کرنے) کا حق صرف شارع کو ہے غیر کو نہیں یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی اقرار کرلے یا طلاق دے دے یا غلام ولونڈی کوآزاد کردے تو اب اس سے رجوع نہیں کرسکتا کیونکہ یہ نسخ ہے اورغیر شارع کو نسخ کا اختیار حاصل نہیں ۔