Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
79 - 144
سبق نمبر(16)

(۔۔۔۔۔۔بحث ثانی: سنّتِ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم۔۔۔۔۔۔)

سنّت کی تعریف :
سنت کا لغوی معنی طریقہ وعادت ہے اوراصطلاح میں اس سے مراد ہادی برحق صلی اللہ علیہ و سلم کا قول فعل اور تقریر ہے اسے حدیث بھی کہتے ہیں۔

نوٹ :

    سنت وخبر دونوں مترادف ہیں۔
سنت کا حکم :
    علم وعمل کے لزوم کے اعتبار سے سنت رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم قرآن پاک کی طرح ہے کیونکہ اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا :
 ( مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ ۚ )
ترجمہ کنزالایمان:''جس نے رسول کا حکم مانابے شک اس نے اللہ کا حکم مانا۔'' [النساء: ۸۰] لیکن چونکہ ہر حدیث کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثبوت قطعی نہیں بلکہ بعض جگہ شُبہ پایا جاتا ہے اس وجہ سے حدیث کی مختلف قسمیں ہیں اور ان سب کا الگ الگ حکم ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ثبوت کے اعتبار سے حدیث کی اقسام ۔۔۔۔۔۔٭
ثبوت کے اعتبا ر سے حدیث کی مندرجہ ذیل تین قسمیں ہیں:
Flag Counter