Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
76 - 144
   ہیں تو اس کلام میں علی وجوب پر دلالت کرتاہے جس سے یہ مستفاد ہوتا ہے کہ متکلم ہزار روپے کا مقروض ہے لیکن جب متکلم نے آگے ودیعۃً کہا تو اس لفظ نے کلام کے معنی کو تبدیل کر دیاچنانچہ اب اس کا معنی یہ ہواکہ فلاں کے جو میرے پاس بطور امانت ہزار روپے ہیں ان کی حفاظت مجھ پر لازمی ہے۔ اسی طرح یہ مثالیں
اَنْتَ حُرٌّ اِنْ دَخَلْتَ الدَّار اور کُلُّ مِنْ عِبَادِیْ حُرٌّ اِلاَّ زَیْداً۔
حکم :

    بیان تغییر صرف اسی وقت صحیح ہوگاجبکہ کلام سے متصل ہو انفصال کی صورت میں صحیح نہ ہوگا۔

(۴)۔۔۔۔۔۔بیان ضرورت :

     وہ بیان جو بغیر کسی کلام کے ضرورتاً ثابت ہویعنی اس کیلئے الفا ظ استعمال نہ کئے جائیں پھر بھی سمجھ میں آجائے۔

مثال :

    اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:
( وَّوَرِثَہٗۤ اَبَوٰہُ فَلِاُمِّہِ الثُّلُثُ )
ترجمہ کنزالایمان:''اورماں باپ چھوڑے تو ماں کا تہائی۔'' [النساء: ۱۱] آیتِ مبارکہ کے اس جز میں اللہ عزوجل نے ماں کیلئے تہائی حصہ مقرر فرمایا ہے اور باپ کا حصہ الفاظ میں اگرچہ ذکر نہیں کیا گیا لیکن اسی آیت سے ضرورتاً باپ کا دو تہائی حصہ بھی ثابت ہوگیا کیونکہ جب ماں کا حصہ ایک تہائی ہے تو لازماً باپ کا دو تہائی ہی ہو گا۔
Flag Counter