دیتاہوں تو اس صورت میں حرف لکن عطف کیلئے نہیں ہوگا کیونکہ یہاں اس نے پہلے نکاح کو رد کردیااور لکن کے ذریعے ایک ایسے نئے نکاح کی اجازت دی جو ڈیڑھ سو درہم مہر میں ہو لہذا تضاد کی وجہ سے پہلاعقد نکاح باطل ہو جائے گا۔
نوٹ :
(۱)۔۔۔۔۔۔یاد رہے کہ لکن بغیر تشدید کے حرف عطف جبکہ تشدید کے ساتھ حرف مُشبّہ بالفعل ہے لیکن یہ دونوں استدراک میں مشترک ہیں ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔لکن کے حرف عطف ہونے کے لئے دو شرطیں ہیں ۔(i)کلام متصل و غیر منفصل ہو (ii)محل نفی و محل اثبات الگ الگ ہوں۔اگر ان میں سے ایک شرط بھی مفقود ہوئی تو لکن عطف کی بجائے استیناف کے لئے ہو گا۔
(۶)۔۔۔۔۔۔حرف أو :
یہ حرف دو طرح سے استعمال ہوتاہے۔
(۱)۔۔۔۔۔۔ دومذکورہ چیزوں میں سے کسی ایک(غیر متعین) کی شمولیت کیلئے مثلااگر کسی شخص نے اپنے دو غلاموں کے بارے میں کسی کو وکیل بناتے ہوئے کہا بع ھذا او ھذا تو وکیل کو اختیار ہو گا کہ ان دونوں میں سے کسی کو بھی فروخت کر دے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ بمعنی حتی ۔مثلا اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا: