Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
59 - 144
سبق نمبر(12)

(۔۔۔۔۔۔ نہی کا بیان۔۔۔۔۔۔)

نہی کی تعریف :
   نہی کا لغوی معنی روکنا ، منع کرناہے اور اصطلاح میں اپنے سے کم رتبہ کو کسی کام کے ترک کرنے کیلئے کہنا یا بلند مرتبہ ہونے کی بنیاد پر دوسرے کو کہنا کہ فلاں کام نہ کرو نہی کہلاتاہے۔
٭۔۔۔۔۔۔نہی کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭
    نہی کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں :

۱۔اَفْعَالِ حِسِّیہ سے نہی         ۲۔ تَصَرُّفَاتِ شَرْعِیَّہ سے نہی
۱۔افعال حسیہ :
    وہ افعال جن کی معرفت کا دارومدا رحس پر موقوف ہونہ کہ شریعت پر۔

افعال حسیہ سے نہی کی مثال :

    افعال حسیہ سے نہی کی مثال زنا کاری، شراب نوشی، جھوٹ بولنا، ظلم کرنا، وغیرہ وغیرہ سے منع کرنا کیونکہ یہ ایسے افعال ہیں کہ ان سے نہی شریعت پر ہی موقوف نہیں ہے بلکہ عرفاً وحساً بھی ان افعال کو بُرا جا نا جاتاہے۔
Flag Counter