Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
58 - 144
اس لئے کہ یہ اسی گندم جیسی ہے اور معنی اس لئے کہ یہ اتنی ہی قیمت کی ہے۔
قضائے قاصر کی تعریف :
    وہ چیز مستحق کے حوالے کرنا جو واجب کی مثل صوری نہیں بلکہ مثل معنوی ہو ۔
قضائے قاصر کی مثال :
اگر کسی نے بکری غصب کرلی پھر وہ اس سے ہلاک ہوگئی تو اب غاصب اسکی قیمت کا ضامن ہوگااور یہاں بکری کی قیمت دینا مثلِ معنوی ہے صوری نہیں ۔
مثل شرعی کی تعریف :
    وہ مثل جو واجب کے کسی طرح بھی مشابہ نہ ہو نہ صورۃً اور نہ ہی معنیً البتہ شریعت نے اسے مثل قرار دیا ہو۔

مثل شرعی کی مثال :

    اسی طرح اگر کوئی شخص کسی کو خطاً قتل کرڈالے تو یہ ایک ایسا فعل ہے جس کا نہ تو کوئی مثل صور ی ہے اور نہ ہی مثل معنوی ۔ لیکن شریعت مطہرہ نے دیت کو اس کا مثل قرار دیاہے لہذا دِیّت قتل خطا کا مثل ہے۔باوجود اس کے کہ ان دونوں کے ما بین کوئی مشابہت نہیں ہے۔
Flag Counter