Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
55 - 144
حسن لغیرہ کاحکم :
    جب وہ واسطہ ساقط ہوجائے جس کی وجہ سے اس( مامور بہ) میں حسن آیا تھا تو مامور بہ بھی ساقط ہوجاتاہے۔لہذا جس سے جمعہ ساقط ہو جائے اس سے سعی کا وجوب بھی ساقط ہو جائے گا اسی طرح سقوطِ نماز وضو کے وجوب کو بھی ساقط کر دیتا ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ادائیگی کے اعتبا رسے مامور بہ کی اقسام ۔۔۔۔۔۔٭
اس اعتبار سے ماموربہ کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:

۱۔اداء          ۲۔قضاء
اداء کی تعریف :
    عینِ واجب کو اس کے مستحِق کے حوالے کرنااداء کہلاتاہے۔جیسے وقت پر نماز پڑھنا۔
قضاء کی تعریف :
     واجب کی مثل کو اس کے مستحِق تک پہنچانا قضاء کہلاتاہے۔ جیسے نماز کو وقت گزار کر پڑھنا۔
٭۔۔۔۔۔۔اداء کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭
اداء کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:

۱۔ ادائے کامل          ۲۔ ادائے قاصر
Flag Counter