Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
54 - 144
حسن بنفسہ کا حکم :
    جب بندے پر اس کی ادائیگی واجب ہوجائے تو بغیر ادائیگی یہ ساقط نہیں ہوتا۔

نوٹ :

    حسن بنفسہ میں بعض افعا ل تو وہ ہیں کہ جو کبھی بھی ساقط نہیں ہوتے جیسے اللہ عزوجل پرایمان لانا۔اور بعض افعال وہ ہیں جو ادائیگی سے یا پھر امر کے ساقط ہونے سے ساقط ہوجاتے ہیں۔جیسے اول وقت میں نماز واجب ہوگی تو یہ ادائیگی سے ساقط ہو جائیگی یا پھر آخروقت تک حیض ونفاس یا جنون کا معاملہ پیش آنے کی وجہ سے امر کے ساقط ہونے کے سبب اسکی ادائیگی بھی ساقط ہو جائے گی۔ کیونکہ شرع نے اسے سقوطِ صلوۃ کے اسباب میں شمار کیا ہے لیکن تنگی وقت یا لباس وپانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ساقط نہیں ہوگی۔
حسن لغیرہ کی تعریف :
    وہ مامور بہ جو غیر کی وجہ سے حسن ہو جائے۔

مثال :

    اس کی مثال وضو اور سعی الی الجمعہ ہے ۔وضوء اس لئے حسن ہے کہ یہ نماز کی کنجی اور اس کے لئے شرط ہے اور سعی الی الجمعہ اس لئے حسن قرار پائی کہ یہ جمعہ کی ادائیگی میں معاون ہے۔
Flag Counter