وہ مامور بہ جو تمام وقت کومحیط ہو اور وقت کی کمی وزیادتی سے گھٹتا بڑھتا رہے۔
مثال :
روزہ سردیوں میں ایام کے چھوٹا ہونے کی وجہ سے چھوٹا اور گرمیوں میں ایام کے بڑا ہونے کی وجہ سے بڑا ہوتاہے لھذا معلوم ہوا کہ وقت روزہ کے لئے معیار ہے۔دوسری قسم کا حکم :
اس وقت میں مخصوص عبادت کے علاوہ اس جنس کی کو ئی دوسری عبادت جائز نہیں ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔حسن کے اعتبار سے مامور بہ کی اقسام ۔۔۔۔۔۔٭
حسن کے اعتبار سے مامور بہ کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں: ۱۔حسن بنفسہ ۲۔حسن لغیرہ
حسن بنفسہ کی تعریف :
وہ مامور بہ جس میں بذات خود اچھائی پائی جائے۔
حسن بنفسہ کی مثال :
اللہ عزوجل پر ایمان لانا ، سچ بولنا، عدل وانصاف کرنا، نمازپڑھنا، وغیرہ وغیرہ۔