Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
52 - 144
ضروری ہو ورنہ قضاء کہلائے گا۔
مقید بالوقت کی مثال :
   اس کی مثال پانچ وقت کی نمازیں اور رمضان المبارک کے روزے ہیں کہ ان افعال کیلئے ایک وقت مقرر ہے اگر اسی وقت میں ادائیگی نہیں کریں گے تو پھر یہ قضاء کہلائیں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔مقید بالوقت کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭
    اس کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:

(۱)۔۔۔۔۔۔وہ مامور بہ جس کیلئے وقت ظر ف ہے۔

(۲) ۔۔۔۔۔۔ وہ مامور بہ جس کیلئے وقت معیار ہے۔

پہلی قسم کی وضاحت :

    وہ مامور بہ جوتمام وقت کو محیط نہیں ہوتابلکہ وقت کے کسی بھی حصے میں پایا جاسکتاہو۔

مثال :

    نماز ظہر وعشاء کہ ان کیلئے کافی وقت ہوتاہے اگرچہ ان کی ادائیگی چند منٹ میں ہی ہو جاتی ہے ۔

اسکے احکام :

    (۱)۔۔۔۔۔۔اس وقت میں اس فعل کی جنس سے دوسرے فعل کا واجب ہونا اس کے منافی نہیں ہوتا۔
Flag Counter