Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
51 - 144
امر مطلق کا حکم :
    جب تک اس امر مطلق کے خلاف کوئی دلیل قائم نہ ہو اس پر عمل کرنا واجب ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔مامور بہ کی اقسام باعتبار وقت۔۔۔۔۔۔٭
مامور بہ (یعنی جس بات کا حکم دیا گیا) کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:

(۱)۔۔۔۔۔۔مطلق عن الوقت (۲)۔۔۔۔۔۔مقید بالوقت
مطلق عن الوقت کی تعریف :
    وہ مامور بہ جس کی ادائیگی محدود وقت کے ساتھ مقیدنہ ہو بایں طور کہ وقت کے گذر جانے سے مامور بہ فوت ہو جائے بلکہ پوری عمر میں کسی بھی وقت ادا کرنا ادا ہی کہلائے گا۔
مطلق عن الوقت کی مثال :
    اس کی مثال زکوۃ ،عشر، صدقہ فطر، حج وغیرہ ایسے افعال ہیں کہ ان کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے بلکہ زندگی میں جب بھی ادا کریں گے تو ادا ہی کہلائیں گے قضاء نہیں۔
مطلق عن الوقت کا حکم :
    اس کی ادائیگی فوراً ضروری نہیں بلکہ تاخیر کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ زندگی میں فوت نہ ہو۔
مقید بالوقت کی تعریف :
    وہ مامور بہ جس کی ادائیگی کیلئے وقت مقرر ہو اور وقت کے اندر اندر ادائیگی
Flag Counter