| تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ |
اور باپ کو اف کہنا اس لیے حرام ہے کہ اس میں ان کو اذیت ہوتی ہے اس سے دلالۃ یہ بھی ثابت ہوگیا کہ انہیں مارنا بھی حرام ہے کیونکہ یہ بھی اذیت کا سبب ہے۔ نوٹ: مذکورہ آیت میں اف کہنے اور مارنے میں علتِ مشترکہ اذیت ہے اور مارناایسی شئی ہے جو کلام میں مذکور نہیں۔
دلالۃ النص کا حکم :
منصوص علیہ میں پائی جانے والی علت جہاں پائی جائے گی اس کا حکم بھی وہاں پایا جائے گا۔ نوٹ :دلالۃ النص صریح نص کے قائم مقام ہے نیز احناف کے نزدیک یہ اقتضاء النص سے قوی ہے۔
اقتضا ء النص کی تعریف :
وہ معنی جسے مقدّر مانے بغیر کلام کی دلالت درست نہ ہو۔
اقتضاء النص کی مثال :
(حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ أُمَّہَاتُکُم )
ترجمہ کنزالایمان:''حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں۔''حالانکہ مائیں نہیں بلکہ ان سے نکاح حرام ہے لھذا کلام کے تقاضے کے مطابق یہاں'' نکاحہن''کے الفاظ محذوف ہیں اور یہ اقتضاء النص ہے۔
اقتضا ء النص کا حکم :
اس کا حکم یہ ہے کہ اس سے ثابت ہونے والی چیز بقد رِضرورت ہی ثابت