Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
46 - 144
سبق نمبر(10)

(۔۔۔۔۔۔متعلقاتِ نصوص کابیان۔۔۔۔۔۔)

متعلقات نصوص :
   نصوص کی اپنے معانی پر دلالت مندرجہ ذیل طریقوں سے ہوتی ہے۔

۱۔عبارت النص ۲۔اشارۃ النص ۳۔دلالۃ النص ۴۔اقتضاء النص۔

    انہیں متعلقات نصوص کہتے ہیں۔
عبارۃ النص کی تعریف :
    کسی حکم کو ثابت کرنے کے لئے جو کلام چلایا جائے اسے عبارۃ النص کہتے ہیں۔

مثال:

    اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:
 ( لِلْفُقَرَآءِ الْمُہٰجِرِیۡنَ الَّذِیۡنَ اُخْرِجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمْ )
ترجمہ کنزالایمان:''ان فقیرہجرت کرنے والوں کیلئے جو اپنے گھروں اورمالوں سے نکالے گئے۔''[الحشر: ۸] یہ کلام اس بات (حکم)کو ثابت کرنے کے لئے لایا گیا ہے کہ جو مہاجر فقیر ہیں مالِ غنیمت میں انکا بھی حق ہے لہذا مال غنیمت کے مستحق افراد کے بیان میں یہ عبارۃ النص ہے۔
Flag Counter