| تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ |
گوشت'' اور'' انڈے''کے بارے میں مشکل ہے ۔لہذا سب سے پہلے ہم لفظ ''ادام '' کے معنی کی طب اور پھر اس میں غوروفکر کریں گے کہ گوشت اور انڈہ ادام میں داخل ہیں یا نہیں، اسکے بعد حانث ہونے یا نہ ہونے کا حکم لگایا جائے گا ۔
نوٹ :
''اِدَام ''وہ چیز ہے جو روٹی کے ہمراہ تبعا ًکھائی جائے اس طور پر کہ وہ چیز روٹی میں سرایت کر جائے۔مشکل کا حکم :
اس کے معنی کی طلب اور پھر اس میں تامل( غور و فکرکرنا) واجب ہے۔
مجمل کی تعریف :
مجمل وہ لفظ ہے جو کئی معانی کا احتمال رکھتاہو اور متکلم کی طرف سے بیان کرنے پراسکی مراد ظاہر ہو۔(مجمل اشتباہ میں مشکل سے بھی زائد ہوتا ہے)
مجمل کی مثال :
اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:(حَرَّمَ الرِّبٰوا )
ترجمہ کنزالایمان: ''اورحرام کیاسود۔''[البقرۃ: ۲۷۵] ربا ''مطلقا زیادتی'' کو کہتے ہیں اور یہ یہاں مراد نہیں بلکہ ایک ہی جنس کی مکیلی اور موزونی اشیاء کی بیع میں وہ زیادتی مراد ہے جس کے مقابلے میں عوض نہ ہو۔
متشابہ کی تعریف :
وہ لفظ جس کی مراد دنیا والوں کو معلوم نہ ہو اگر چہ آخرت میں معلوم ہو