ترجمہ کنزالایمان: ''جوعورت بدکار ہو اورجومردتوان میں ہر ایک کو سوکوڑے لگاؤ۔''[النور: ۲] یہ آیت مبارکہ زانی کے حق میں تو ظاہر ہے لیکن لوطی کے بارے میں پوشیدہ ہے کہ آیا لوطی بھی اس حکم میں داخل ہے یا نہیں۔
خفی کے معانی اور محتملات کی تلاش واجب ہے یہاں تک کہ خفا ء دور ہو جائے۔
وہ لفظ جس میں خفی سے بھی زیادہ خفا اور پوشیدگی پا ئی جائے ،اوراپنے دیگر افراد میں اس طرح گھل مل گیا ہو کہ اس کی پہچان مشکل ہو گئی ہو حتی کہ اس کے معانی کی طلب اور پھر ان میں غور وفکر اسے اپنے ہم شکل افراد سے ممتاز کر دے۔
مشکل کی مثال :
اگر کوئی شخص قسم کھالے کہ سالن کے ساتھ روٹی تر کرکے نہیں کھاؤں گا تو اس کا یہ کلام ''سرکہ'' اور'' کھجور کے شیرہ'' کے بارے میں تو ظاہر ہے اس طور پر کہ اگر سرکہ اور انگور سے روٹی کھائے گا تو قسم ٹوٹ جائے گی لیکن ''بھنے ہوئے