Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
42 - 144
مفسر کی مثال :
    اگر کوئی شخص کہے:
''تَزَوَّجْتُ فَلَانَۃً شَہْراً بِکَذَا''
یعنی میں نے فلاں عورت سے ایک مہینے کیلئے اتنے مہر پر نکاح کیا۔تو اس کلام میں لفظ ''تَزَوَّجْتُ'' سے اس بات کا احتمال پیدا ہورہا تھا کہ ہو سکتاہے اس نے نکاح متعہ مراد لیا ہو لیکن جب آگے لفظ'' شہرا'' ذکر کیا تو اس سے متکلم کی مراد واضح ہوگئی کہ اس نے متعہ ہی کیا ہے ۔
محکم کی تعریف :
    وہ کلام جس میں متکلم کی مراد مفسر سے اس قدر زیادہ ظاہر ہو کہ اس کا خلاف کسی طور پر بھی جائز نہ ہو۔
محکم کی مثال :
    کوئی شخص اقرار کرے کہ
''لِفُلاَنٍ عَلَیَّ اَلْفٌ مِنْ ثَمَنِ ہٰذَا الْعَبْدِ''
یعنی فلاں کے مجھ پر اس غلام کی قیمت کے ہزار روپے ہیں تو اس شخص کا یہ کلام اس بارے میں محکم ہے کہ اس پر اس غلام کے عوض ہزار روپے ہیں۔
مفسر ومحکم کا حکم :
    مفسر ومحکم پر ہر حال میں عمل کرنا واجب ہے۔

اب ہم ان کے متقابلات ذکر کرتے ہیں۔
خفی کی تعریف :
    خفی وہ لفظ ہے کہ جس کی مراد کسی عارض کی وجہ سے پوشیدہ ہو ، نہ کہ صیغہ کی
Flag Counter