Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
29 - 144
سبق نمبر(5)

(۔۔۔۔۔۔ مشترک ومؤول کابیان۔۔۔۔۔۔)

مشترک کی تعریف :
  مشترک وہ لفظ ہے جو دویا دو سے زائد مختلف معانی کیلئے وضع کیا گیا ہو۔
مشترک کی مثال :
    لفظ'' مشتری ''دو معانی میں مستعمل ہے یعنی'' خریدار'' اور'' آسمانی ستارہ'' اسی طرح لفظ ''جاریۃ'' کبھی'' لونڈی'' کے لئے استعمال ہوتا ہے اور کبھی'' کشتی'' کے لئے۔ لہذا یہ دونوں الفاظ مشترک ہیں۔
مشترک کا حکم :
     مشترک کے کئی معانی میں سے جب کوئی معنی بطور مراد متعین ہو جائے تو دیگر معانی کا اعتبار ساقط ہو جائے گا۔جیسے اگر کہا جائے :
''جاء المشتری بالمبیع''
تو یہاں لفظ'' مشتری'' سے'' خریدار'' ہی مراد لیا جائے گا اگرچہ یہ آسمانی ستارے کے لئے بھی مستعمل ہے لیکن یہ معنی اس لئے نہیں لیا جا سکتا کیوں کہ لفظ مشتری سے پہلے ''جَائَ'' اور اس کے بعد ''المبیع'' ایسے قرائن موجود ہیں جن سے قائل کی مراد کھل کر سامنے آجاتی ہے۔
Flag Counter