( وَمَنۡ قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَأً فَتَحْرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ )
ترجمہ کنزالایمان:''اورجوکسی مسلمان کو نادانستہ قتل کرلے تو اس پرایک مملوک مسلمان کا آزاد کرنا ہے۔''[النساء: ۹۲] اس آیت مبارکہ میں اللہ عزوجل نے کسی مومن کو غلطی سے قتل کرنے کی صورت میں بطور کفارہ غلام(مرد یا عورت)کو آزاد کرنے کا حکم ارشاد فرمایا، لیکن اس غلام میں مؤمن ہونے کی قید لگا کراسے مقید فرما دیا لہذا اب قتلِ خطا کے کفارے میں ہرغلام کو آزاد نہیں کیا جا سکتا بلکہ صرف مومن ہی کو آزاد کیا جائے گا۔
مقید کا حکم :
جب کوئی لفظ مقید وارد ہوتو اس میں قید کا اعتبار کرنا واجب ہے جب تک کوئی ایسا لفظ وارد نہ ہو جو اس قید کو باطل کرنے کا فائدہ دے۔