(الزَّانِیَۃُ وَالزَّانِی فَاجْلِدُوا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا مِئَۃَ جَلْدَۃٍ)
ترجمہ کنزالایمان:''جوعورت بدکار ہواور جو مرد توان میں ہر ایک کو سوکوڑے لگاؤ۔''[النور: ۲] اس آیت مبارکہ میں اللہ عزوجل نے زانی مردو عورت کیلئے فقط ''مئۃ جلدۃ''یعنی سوکوڑوں کی سزامقرر فرمائی ہے لہذا س مطلق پر بطور حد مزید کسی قسم کی زیادتی یعنی'' تغریب عام'' (ایک سال کیلئے جلاوطنی) نہیں کی جائے گی۔
جب مطلق کے اطلاق پر عمل کرنا ممکن ہو تواس پر خبر واحد یا قیاس سے زیادتی کرنا جائز نہیں۔
وہ اسم جس سے مع القید مسمی مراد لیا جائے خواہ وہ صفت ہو یا اسم جنس ۔