Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
24 - 144
بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍ )
ترجمہ کنزالایمان:''اور طلاق والیاں اپنی جانوں کو روکے رہیں تین حیض تک [البقرۃ: ۲۲۸] ''اس آیت میں لفظ ''ثلاثۃ'' ایک عدد خاص ہے جو کہ دو سے زائد اور چار سے کم پر دلالت کرتاہے۔
عام کی تعریف :
    عام ہر وہ لفظ ہے جو افراد کی ایک جماعت کو یا تو لفظا شامل ہو ۔جیسے: ''مسلمون'' اور ''مشرکون''، یا معنی۔ جیسے'' مَن'' اور'' ما''۔
٭۔۔۔۔۔۔عام کی اقسام ۔۔۔۔۔۔٭
عام کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:

(۱)۔۔۔۔۔۔عامِ مخصوص (۲)۔۔۔۔۔۔ عامِ غیر مخصوص
عامِ مخصوص :
    عام کے حکم میں سے ایک یاکچھ افراد کو خارج کر دیا جائے تو اسے عامِ مخصوص کہتے ہیں۔جیسے اگر کہا جائے :
'' اقتلوا المشرکین ولا تقتلوا اہل الذمۃ
یعنی تمام مشرکین کو قتل کردو سوائے ذمیوں کے'' توپہلے قتل کا حکم عام تھا یعنی تمام مشرکین کو قتل کرنے کا حکم تھا پھر بعد میں ذمیوں کو اس حکمِ عام سے خارج کردیا گیا۔لہذا اب ذمیوں کو خارج کر کے جتنے بھی مشرکین بچے وہ ''عامِ مخصوص''کہلائیں گے۔
عامِ مخصوص کا حکم :
     اس میں موجود بقیہ افرادکے حکم پر عمل کرنا واجب ہے لیکن ان افراد میں بھی
Flag Counter