تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ |
نوٹ: اَدِلَّہ سے مراد قرآن،حدیث،اجماع و قیاس ہیں۔انھیں اصول فقہ بھی کہتے ہیں۔
اصول فقہ کا موضوع :
علم اصول فقہ کا موضوع اَدِلَّہ اور احکام شرعیہ ہیں۔
اصول فقہ کی غرض وغایت :
احکام شرعیہ کو دلائل کے ساتھ جانناعلم اصول فقہ کو حاصل کرنے کی غرض وغایت ہے ۔
اصول فقہ کی تعداد :
اصول فقہ چار ہیں اور انہیں سے احکام شرعیہ ثابت کئے جاتے ہیں۔ ۱۔ قرآن ۲۔ حدیث ۳۔ اجماع ۴۔ قیاس