Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
19 - 144
سبق نمبر(1)

(۔۔۔۔۔۔ابتدائی باتیں۔۔۔۔۔۔)
   کسی بھی علم کی تحصیل سے پہلے اس کی تعریف، موضوع، غرض وغایت وغیرہ کا جاننا نہایت ضروری ہے کیونکہ اِن کے بغیراُس علم کا حاصل کرنا عبث وبے کارہے اسی وجہ سے ہر علم کے شروع میں ان تمام امور کو بیان کیا جاتاہے۔ چنانچہ سب سے پہلے علمِ اصول فقہ کی تعریف موضوع اور غرض وغایت بیان کی جاتی ہے۔
اصولِ فقہ کا لغوی معنی اور مفہوم :
    ''اُصول'' اصل کی جمع ہے اور اصل کا معنی ہے
''ما یبتنی علیہ غیرہ''
یعنی جس پرکسی دوسری شی کی بنیاد رکھی جائے اور''فقہ ''کا لغوی معنی'' فہم وفراست''ہے۔

     اس کا مطلب قوانین اور قواعد و ضوابط کاایسا مجموعہ ہے جس کی بنیاد پر شرعی دلائل سے احکام شرعیہ اخذ کئے جاتے ہیں۔با لفاظ دیگر یہ''فکر اسلامی کا قانون''ہے ۔
علم اصولِ فقہ کی اصطلاحی تعریف :
     علم اصول فقہ ایک ایسا علم ہے جس میں اَدِلَّہ کے ذریعے احکام ثابت کئے
Flag Counter