Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
21 - 144
    سبق نمبر(2)

(۔۔۔۔۔۔بحثِ اوّل: کتاب اللہ۔۔۔۔۔۔)

قرآن مجید :
 احکامِ شرعیہ کا بنیادی مَاخَذ قرآن مجیدہے اور اس سے مراد وہ کلام ہے جو نبی اکرم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پرنازل کیا گیا،مصاحف میں لکھا گیا اور بطریق تواتر نقل ہوتے ہوئے ہم تک پہنچا۔ اصو ل فقہ میں قرآن پاک کی تقریبا پانچ سو آیات مبارکہ سے بحث کی جاتی ہے کیونکہ احکام شرعیہ کا تعلق انہی سے ہے یعنی ان ہی آیات سے احکام کا استنباط ہوتاہے اور بقیہ جو آیات مبارکہ ہیں وہ قَصَصِ اُمَمِ سابقہ(گذشتہ اُمتوں کے واقعات) اور تبشیر وتنذیر پر مشتمل ہیں۔

    حلال و حرام کے احکام کوقرآنی دلائل سے جاننا قرآن کے الفاظ کی اقسام کو جاننے پر موقوف ہے لہذاسب سے پہلے قرآنی الفاظ کی اقسام ذکر کی جاتی ہیں۔
قرآنی آیات والفاظ کی تقسیم
استدلال واستنباط کے اعتبار سے قرآن پاک کے کلمات کی چار تقسیمات ہیں:

(۱)۔۔۔۔۔۔الفاظ کی وضع معانی کیلئے ۔

    اس اعتبار سے قرآنی آیات و الفاظ کی چار اقسام ہیں:
Flag Counter