Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
142 - 144
مؤکل اصل ہے اور وکیل فرع۔
 قاعدہ نمبر: 52

'' اِذَا بَطَلَ الْاَصْلُ یُصَارُ اِلَی الْبَدَلِ ''
ترجمہ: 

    جب اصل باطل ہو جائے تو اسے بدل کی طرف پھیر دیا جائے گا یعنی اگر کسی کے ذمہ کوئی شی واجب الاداء ہواور وہ اس کے پاس سے ضائع ہو جائے تو اس پر اس کا بدل دینا لازم ہوگا۔

مثال:

    اگر غصب شدہ چیز واپس کرنا ممکن نہ ہوتواس کا بدل یعنی قیمت دی جائے گی۔(شرح المجلۃ)
قاعدہ نمبر: 53

'' اَلتَّابِعُ تَابِعٌ ''
ترجمہ:

    یعنی تابع متبوع کے حکم میں داخل ہے۔

مثال:

    جانورکی خریدوفروخت میں اس کا حمل بھی شامل ہوگا کیونکہ حمل اس کے تابع ہے لہذا اس کی الگ سے بیع نہیں کی جائے گی۔   (الاشباہ والنظائر)
Flag Counter