Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
141 - 144
پوتے داخل نہیں ہونگے کیونکہ اولاد حقیقت میں صُلبی بیٹوں کو کہاجاتاہے جبکہ مجازاً پوتوں پر بھی اس کا اطلاق ہوتاہے۔
قاعدہ نمبر: 50

'' اَلاَصْلُ فِی الْاَشْیَاءِ الْاِبَاحَۃُ ''
ترجمہ:

     اشیاء میں اصل اباحت ہے۔

مثال:

    ا س قاعدے کی رو سے تمام شعارِ اہلسنت مثلاً ایصالِ ثواب، نعت خوانی، عروسِ بزرگانِ دین ،بیعت وارادت وغیرہ سب جائز ومباح ہیں لہذا عدمِ جوازکے قائلین کوقرآن یا احادیث یا اقوال صحابہ یا اقل درجہ میں قواعد فقہیہ سے ان کے عدمِ جواز پر دلیل لانا چاہیے بلا دلیلِ شرعی ان کے عدمِ جواز کا قول اللہ ورسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر افتراء ہے۔(بہارشریعت،حصہ ۱۹، ص۲۱۹)
قاعدہ نمبر: 51

'' اِذَا سَقَطَ الْاَصْلُ سَقَطَ الْفَرْعُ ''
ترجمہ:

     جب اصل ساقط ہوجائے تو فرع بھی ساقط ہوجاتی ہے۔

مثال: 

    جب مُوَکِّلْ فوت ہوجائے تو وکیل کی وکالت ساقط ہو جاتی ہے، کیونکہ
Flag Counter