Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
137 - 144
والے شخص سے کھانا لے کر دوسرے کو نہیں دیا جاسکتا، کیونکہ دونوں ایک ہی قسم کے ضررمیں مبتلا ہیں۔(الاشباہ والنظائر)
قاعدہ نمبر: 42

'' یُتَحَمَّلُ الضَّرَرُ الْخَاصُّ لاَجْلِ دَفْعِ الضَّرَرِ الْعَامِّ ''
ترجمہ:

    ضرر عام کو دورکرنے کیلئے ضررخاص کو برداشت کیا جائے گا۔

مثال:

    اگر کسی شخص کی دیواراس قدر جھک جائے کہ شارع عام سے گزرنے والوں پر اس کے گرنے سے ضررکااندیشہ ہوتواس کی دیوار کو گرانا واجب ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیاتوضررعام کا اندیشہ ہے اور دیوارکوگرانے میں صرف مالک دیوارکو ضررہوگا، لہذا اس ضررکو برداشت کیاجائے گاتاکہ بڑے نقصان سے بچاجاسکے۔(الاشباہ والنظائر)
قاعدہ نمبر: 43

'' اَلسُّؤَالُ مُعَادٌ فِی الْجَوَابِ ''
ترجمہ:

     سوال جواب میں لوٹایا جاتاہے۔

مثال:

    بیوی نے شوہرسے پوچھاکہ :
أَ أَنَاطَالِقٌ؟
 (کیا مجھے طلاق ہے؟)تو شوہر
Flag Counter