Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
130 - 144
ترجمہ:

     ضرورتیں ممنوعات کو مباح یعنی جائز کردیتی ہیں۔

مثال:

     اگر کشتی میں اتنا سامان بھردیاکہ اس کے ڈوبنے اورمسافروں کی جان جانے کا خطرہ ہے تو اس سے مال نکال کر سمندر میں پھینک دینا اورکشتی کو بچانا جائز ہے حالانکہ عام حالات میں دوسرے کا مال ضائع کرناحرام ہے ۔ایسے ہی اگرگلے میں لقمہ اٹک جائے اور شراب کے سوا پانی یا دیگر حلال وطیب مائعات میں سے کوئی بھی موجود نہ ہو تو ایسی حالت میں اپنی جان بچانے کے لئے بقدر ضرورت شراب کا استعمال مباح ہے۔
قاعدہ نمبر: 30

'' مَا اُبِیْحَ لِلضَّرُوْرَۃِ یُقَدَّرُ بِقَدْرِہَا ''
ترجمہ:

    جو چیز ضرورت کے تحت جائزہو وہ بقدرِضرورت ہی جائز ہوتی ہے۔

مثال:

    مردار کھانا یا شراب پی لینا صرف اتنا ہی جائز ہے جس سے جان بچ جائے زیادہ بالکل نہیں، اسی طرح طبیب کو بوقتِ ضرورتِ شرعی پردہ کی جگہ کا صرف وہ حصہ دیکھنا جائز ہے جس کے دیکھنے کی ضرورت ہے زیادہ نہیں۔
Flag Counter