Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
125 - 144
ترجمہ:

    جس چیز کو مسلمان اچھا سمجھتے ہیں وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھی ہے۔

مثال:

    یہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کا قول ہے اور اس قدر عمدہ اور جامع ہے کہ اس کے تحت وہ تمام امور آجاتے ہیں جنہیں مسلمان حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے دورِ مبارک میں یااس کے بعد اچھا سمجھ کر کرتے آئے ہیں، جیسے ایصال ثواب ، میلادوقیام، اعراسِ بزرگانِ دین، اذان سے قبل وبعد درود شریف وغیرہ کہ ان سب امور کو اہل ایمان اچھا سمجھ کر بجالاتے اور ثواب پاتے ہیں۔ (عامہ کتب)
قاعدہ نمبر: 22

''اَلْمُبَاشِرُ ضَامِنٌ وَاِنْ لَمْ یَتَعَمَّدْ''
ترجمہ:

    کام کو انجام دینے والا ضامن ہوتاہے اگرچہ عمدا نہ کرے۔

مثال:

    اگر کسی نے بغیر وجہِ شرعی کے کسی کا مال تلف کردیا تو اسے اس کا ضمان دینا ہوگا، اگرچہ عمدا ایسا نہ کیا ہو۔(مجموعۃ قواعد الفقہ، ص۱۱۷)
قاعدہ نمبر: 23

''اَلْمُبَاحُ یُمْلَکُ بِالاحْرَازِ''
Flag Counter