Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
119 - 144
نیت کرلی تو کوئی حرج ونقصان نہیں، کیونکہ نماز میں تعدادِ رکعات کی نیت کرنا شرط نہیں۔(مجموعۃ قواعد الفقہ، ص۷۸)
قاعدہ نمبر: 11

''اَلسُّکْرَانُ مِنْ مُحَرَّمٍ کَالصَّاحِیْ''
ترجمہ:

    حرام چیز سے نشہ میں مدہوش ہوش مند کی طرح ہے۔

مثال:

    اس کا مطلب یہ ہے کہ نشہ والے شخص کی تمام عبارات جیسے طلاق، عتاق، خریدوفروخت اسی طرح صحیح ونافذ العمل ہیں جس طرح ایک ہوش مند شخص کی، لیکن اسی حالت میں اس نے معاذ اللہ کلمہ کفر بک دیاتواستحسانااس کی عورت بائنہ نہیں ہوگی۔(مجموعۃ قواعد الفقہ، ص۸۳، کشف الاسرار)
قاعدہ نمبر: 12

''اَلْعُرْفُ غَیْرُ مُعْتَبَرٍ فِیْ الْمَنْصُوْصِ عَلَیْہِ''
ترجمہ:

    منصوص علیہ شی میں عرف کا اعتبار نہیں۔

مثال:

    جن اشیاء کے مکیلی یا موزونی ہونے پر نص وارد ہے وہ اب بھی حکمِ شرعی
Flag Counter