ترجمہ کنزالایمان: ''اور جب قرآن پڑھاجائے تواسے کان لگاکرسنو اور خاموش رہو کہ تم پررحم ہو۔''[الاعراف: ۲۰۴] میں
وجوب کا فائدہ دے رہے ہیں یعنی جب تلاوتِ قرآن کی جائے تو اسے غور سے سننا اور خاموش رہنا واجب ہے۔ (مجموعۃ قواعد الفقہ، ص۶۲، بدائع الصنائع، غمز عیون البصائر)
قاعدہ نمبر: 6
'' اِقْرَارُ الْمُکْرَہِ بَاطِلٌ ''
ترجمہ:
مجبور کا اقرار باطل ہے۔
مثال:
اگر کسی شخص کو مجبور کرکے یہ اقرارکرایا گیا کہ اس نے اپنا گھر بیچ دیاہے تو یہ اقرارباطل ہے۔
تنبیہ:
چور سے زبردستی اقرار کرانے کے بارے میں اختلاف ہے۔(مجموعۃ