ترجمہ:
جب مانع زائل ہوجائے توممنوع لوٹ آے گایعنی ممنوع کی ممنوعیت ختم ہوجائے گی ۔
مثال:
اگر کسی انسان کی گواہی قبول ہونے میں اس کا صغر سن یعنی چھوٹاہونا مانع ہوتووہ بالغ ہوتے ہی گواہی کا اہل ہوجائے گا، کیونکہ بالغ ہونے کے سبب صغرسن (جوکہ گواہی کے قبول ہونے میں مانع تھا)زائل ہوگیا، لہذا قبولِ گواہی کی ممنوعیت ختم ہوجائے گی۔(مجموعۃ قواعد الفقہ، ص۵۷)قاعدہ نمبر: 3 '' اَلاسْلاَمُ یَعْلُو وَلا یُعْلٰی''
ترجمہ:
یعنی اسلام غالب ہوتاہے نہ کہ مغلوب۔
مثال:
کوئی بھی کافر مسلمان کو غلام نہیں بناسکتا کیونکہ غلامی کی صورت میں اسلام