کسی بھی فن میں مہارتِ تامہ اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب اس فن کے قواعد کو اچھی طرح سمجھ کر ازبرکرلیا جائے ورنہ اس فن سے کما حقہ فوائد حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ علماء کرام نے کثیر فقہی جزئیات میں تتبع کر کے بطور استقراء بہت سے قواعد مقرر فرمائے ہیں جن کو صحیح طور پر استعمال کر کے ایسے بہت سے مسائل کا حکم معلوم کیا جا سکتا ہے جو یا تو نو پید ہیں یا ان کی صراحت نہیں ملتی لیکن وہ مسائل جن کے بارے میں نص شرعی یاکتب فقہیہ میں جزئیہ موجود ہے ان کا حکم وہی رہے گا جو نصوص یا کتب فقہیہ میں پہلے ہی مذکور ہے۔ اب ہم یہا ں طلبہ کے اذہان کی اصولِ فقہ کی نہج پر نشوو نما کے لئے چند قواعد ذکر کرتے ہیں، امید ہے کہ انہیں سمجھ کر یاد کر لینامستقبل میں ان کے لئے نہایت کار آمد ثابت ہو گا۔