Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
110 - 144
طرف پھیرنا۔

مثال :

    رمضان المبارک کے مہینہ میں کوئی بیمار یا مسافر ہوتو اسے اس بات کی رخصت ہے کہ ابھی روزے ترک کردے اور بعد میں رکھ لے۔

٭۔۔۔۔۔۔نتیجہ کے اعتبار سے رخصت کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭

    اس اعتبار سے اس کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:

پہلی قسم :

     کسی فعل کی حرمت کے باقی رہنے کے باوجود اس کی رخصت ہونا۔جیسے حالت اکراہ میں کلمہ کفر بولنے کی اجازت ہے جبکہ دل ایمان پر مطمئن ہو۔لیکن اس رخصت کے باوجود اصلِ فعل(کلمہ کفر کا بکنا) جائز نہیں ہو سکتا ہاں یہ اور بات ہے کہ مجبور و مکرہ کے ساتھ شریعت آسانی کا معاملہ فرماتی ہے۔

اس کا حکم :

    مجبور کرنے کے باوجود شارع کی تعظیم کی خاطر ان برائیوں سے باز رہا اور ایذاء دیا گیا حتی کہ قتل کر دیا گیا تو اجروثواب کا مستحق ہوگا۔

دوسری قسم :

    رخصت کی وجہ سے فعل کی صفت ہی بدل جائے یعنی پہلے وہ کام حرام تھا رخصت کے سبب اس کے حق میں مباح ہو گیا۔