Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
109 - 144
سبق نمبر 26

(۔۔۔۔۔۔ عزیمت ورخصت کابیان۔۔۔۔۔۔)

عزیمت کی تعریف :
عزیمت کا لغوی معنی ہے نہایت پختہ ارادہ اوراصطلاح میں اس سے مرادوہ احکام ہیں جو ہم پرابتداء ًلازم ہوں یعنی عوارض کی طرف نظر کئے بغیر فی نفسہ وہ ہم پر لازم ہوں۔جیسے بیماری وسفر وغیرہ دیگر عوارض سے قطع نظر مطلقا روزے کا حکم عزیمت ہے۔

                                 ٭۔۔۔۔۔۔عزیمت کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭

عزیمت کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں :

۱۔فرض          ۲۔واجب 

    لیکن ان کے تحت ان کی اضداد یعنی حرام ، مکروہ بھی شامل ہیں اس لیے کہ حرام اگر دلیل قطعی سے ثابت ہے تو پھر اس سے بچنا فرض ہے جیسے شراب نوشی اور اگر دلیل ظنی سے ثابت ہو تو اس سے بچنا واجب ہے جیسے بجو کا کھانا۔

رخصت کی تعریف :

    رخصت عزیمت کے مقابل ہے اس کا لغوی معنی سہولت و آسانی ہے اور اصطلاحاً مکلف میں کسی عذر کے پائے جانے کی وجہ سے مشکل کام کو آسانی کی
Flag Counter