عباداتِ شرعیہ کی چار اقسام ہیں:
۱۔فرض ۲۔واجب ۳۔سنت ۴۔نفل
فرض کی تعریف :
فرض کا لغوی معنی مقدار مقرر کرنا ہے،اور فرض کو فرض اس لئے کہتے ہیں کہ شریعت میں اس کی ایک مقدار مقررہے جس میں کمی بیشی کا احتمال نہیں۔اور اصطلاح میں فرض وہ ماموربہ ہے جو ایسی دلیلِ قطعی سے ثابت ہو جس میں کوئی شک و شبہ نہ ہو۔
فرض کا حکم :
فرض پر عمل کرنا اور اس کی فرضیت کااعتقاد رکھنا دونوں ضروری ہیں۔جیسے نماز، روزہ و زکوۃ وغیرہ۔
واجب کی تعریف :
''واجب'' وجوب سے ہے جس کا لغوی معنی سقوط یا اضطراب ہے،پہلے معنی کے اعتبار سے واجب کو واجب اس لئے کہتے ہیں کیونکہ یہ بندے پراس کی مرضی کے بغیر ڈالا جاتاہے ۔اور باعتبار معنی ثانی واجب کو واجب اس لئے