Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
107 - 144
کہتے ہیں کہ وہ فرض اور نفل کے درمیان مضطرب ہوتاہے یعنی عمل کے اعتبار سے فرض اور اعتقاد کے اعتبار سے نفل ہوتاہے اور اصطلاح میں واجب سے مراد وہ ماموربہ ہے جو ایسی دلیل سے ثابت ہو کہ جس میں کچھ شبہ ہو جیسے وہ آیات جن میں تاویل کی گئی ہواور اخبارِ آحاد میں سے صحیح احادیث۔

واجب کا حکم :

     یہ عمل کے اعتبا ر سے فرض اور اعتقاد کے اعتبار سے نفل کے درجہ میں ہے۔ یعنی واجب پر عمل کرنا اسی طرح ضروری ہے جس طرح فرض پرلیکن اس کا اعتقاد ایسا ضروری نہیں جیسا فرض کا۔ جیسے نماز ِوتر، نمازِ عید وغیرہ۔

سنت کی تعریف :

    سنت کا لغوی معنی طریقہ و راستہ ہے۔اور اصطلاح میں اس سے مراد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یا صحابہ کرام علیہم الرضوان کی طرف سے دیا گیا ایسا دینی پسندیدہ طریقہ و راستہ ہے جس پر خوب چلا گیا ہو۔

سنت کا حکم :

    سنت پر عمل کا شریعت میں مطالبہ کیا گیا ہے اور بلا وجہ چھوڑنے والاملامت کا مستحق ہے۔

نفل کی تعریف :

    نفل کا لغوی معنی ہے زائدہونا،مال غنیمت کو بھی اسی وجہ سے نفل کہتے ہیں کہ وہ مقصودِ جہاد سے ایک زائد چیز ہے۔اور اصطلاح میں وہ عبادت ہے جو فرائض