Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
103 - 144
مثال :

    احکام شرعیہ میں سبب و علت کی مثال یہ ہے کہ مثلا اگر کسی نے دوسرے کا کوئی جانور کھول دیااور وہ جانور دوڑ کر کنویں وغیرہ میں گر کر مر گیاتو اس کھولنے والے پر ضمان لازم نہیں آئے گا کیونکہ اس کا کھولنا جانور کے مرنے کا سبب ہے علت نہیں علت جانور کا دوڑنا ہے لہذا حکم علت کی طرف مضاف ہوگا نہ کہ سبب کی طرف ۔