Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
102 - 144
سبق نمبر 23

(۔۔۔۔۔۔ احکام سے متعلقہ اشیاء کا بیان۔۔۔۔۔۔)
 حکم شرعی چار چیزوں سے متعلق ہوتاہے۔

۱۔سبب     ۲۔علت     ۳۔ شرط     ۴۔علامت

    ہم یہاں صرف سبب اور علت سے بحث کریں گے۔

سبب کی تعریف :

    وہ چیز جو حکم تک کسی اور کے واسطے سے پہنچائے جیسے راستہ کہ یہ چلنے کے واسطے سے مقصد تک پہنچاتاہے۔مثلا کسی کو مسجد میں جانا ہو تو وہ راستے کو( سبب) بنائے گااور چلنے کو (واسطہ) ذریعہ بنا کر اپنے( مقصد) مسجد تک پہنچے گا۔

علت کی تعریف :

    سبب و حکم کے درمیانی واسطے کو علت کہتے ہیں۔ جیسے منزل مقصود تک جانے کیلئے راستہ سبب اور چلنا علت ہے۔

سبب و علت کا حکم :

    جب سبب و علت جمع ہو جائیں تو حکم علت کی جانب مضاف ہو گانہ کہ سبب کی طرف۔لیکن جب علت کی طرف اضافت متعذر ہو تو حکم سبب ہی کی طرف لوٹے گا۔
Flag Counter