Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
100 - 144
صغریعنی چھوٹا و نا سمجھ ہونا ہے اوریہی علت بچی میں بھی پائی جاتی ہے لہذا جس طرح باپ کو نا بالغ بچے پر ولایت حاصل ہے اسی طرح نا بالغہ بچی پر بھی حاصل ہے، چاہے وہ باکرہ ہو یا ثیبہ۔۔

(۴)۔۔۔۔۔۔اجتہاد واستنباط کے ذریعے:

    اگر کوئی شخص کسی فقیر کو درہم دے تو اسے دیکھ کر ہمارا ظنِ غالب یہی ہوگا کہ اس نے فقیر کواس لئے درہم دئیے ہیں تاکہ اس کی حاجت پوری ہو جائے اوراسے ثواب حاصل ہو۔ لہذا بھیک دینے کی علت( رفع حاجت و تحصیل ثواب) اجتہاد سے معلوم ہوئی۔

٭۔۔۔۔۔۔تعدی حکم کے اعتبار سے قیاس کی اقسام۔۔۔۔۔۔٭

    قیاس میں اصل سے فرع کی طرف حکم کو متعدی کرتے ہیں اس متعدی ہونے والے حکم کے اعتبار سے قیاس کی دو قسمیں ہیں:۔

پہلی قسم :

    حکمِ فرع حکمِ اصل کی نوع سے ہو۔ یعنی فرع کی طرف متعدی کیا جانے والا حکم اصل میں پائے جانے والے حکم کی نوع سے ہو۔مثلانابالغ غلام کے نکاح کی ولایت اس کے آقا کو غلام کے صغر (یعنی چھوٹاونا سمجھ ہونے)کی وجہ سے دی گئی ہے اور یہی علت یعنی صغرنا بالغہ لونڈی میں بھی پائی جاتی ہے لہذا اس علت کے ''متحدفی النوع'' ہونے کی وجہ سے آقا کو نابالغہ لونڈی کے نکاح کی بھی ولایت حاصل ہوگی چاہے وہ باکرہ ہو یا ثیبہ۔