(5)۔۔۔۔۔۔اسباق کے دوران اہم نکات کو ''نوٹ''اور''تنبیہ''کی ہیڈنگز کے ذریعے واضح کیا گیاہے۔
(6)۔۔۔۔۔۔مبتدی طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعریفات وغیرہ کی عربی عبارات سے احتراز کیاگیا ہے۔البتہ امثلہ میں عربی عبارات کو ذکر کردیا گیاہے تاکہ طلباء کے اذہان اصل کتاب کو پڑھتے وقت اجنبیت محسوس نہ کریں۔
(7)۔۔۔۔۔۔اصول الشاشی میں مذکور امثلہ کے علاوہ بعض مقامات پر نئی امثلہ بھی شامل کی گئی ہیں ۔
(8)۔۔۔۔۔۔قرآنی آیات کو خوبصورت رسم الخط کے ساتھ ساتھ حوالہ(سورت کا نام،آیت نمبر) اور ترجمہ کنزالایمان سے بھی مزین کیا گیاہے۔
9))۔۔۔۔۔۔ تلخیص اصول الشاشی کے آخر میں علمائے اہلسنت کی کتب سے ماخوذ مزید کچھ اصول بھی ذکر کئے ہیں،تاکہ طالب علم کو اصول فقہ کی مزید مشق کا موقع ملے۔
(10)۔۔۔۔۔۔کتاب میں بعض جگہ علمی نکات پر مشتمل مدنی پھول بھی مہک رہے ہیں۔
ان تمام ترکوششوں کے باوجود اگراہل فن کتابت کی یا فنی غلطی پائیں تومجلس کو مطلع فرماکرمشکورہوں۔ اللہ عزوجل سے دعاہے کہ بانیئ دعوت اسلامی حضرت علامہ ومولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی مدظلہ العالی وتمام علماء اہلسنت کا سایہ عاطفت ہمارے سروں پر تادیرقائم رکھے اور ہمیں ان کے فیوض وبرکات سے مستفیض فرمائے اورقرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوت اسلامی''کی تمام مجالس بشمول ''المدینۃ العلمیۃ''کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے ۔