Brailvi Books

تلخیص اُصول الشاشی مع قواعد فقہیہ
9 - 144
پیش لفظ
    بلا شک و شبہ علومِ شرعیہ میں علم اصول فقہ کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے اسی لئے علماء کرام نے علمِ اصولِ فقہ میں بے شمار کتب تصنیف فرمائیں جن میں سے کئی کتب، دینی مدارس کے نصاب میں بھی داخل ہیں،البتہ ابتدائی طورپر طالب علم کا جن کتب سے واسطہ پڑتاہے ان میں سے ایک بنیادی،مختصر،جامع اور انتہائی اہم کتاب اصول الشاشی ہے،جویونیورسٹیوں میں ایم اے اسلامیات کے نصاب میں بھی داخل ہے۔

    الحمد للہ علی احسانہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالم گیر غیر سیاسی تحریک ''دعوت اسلامی''کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ''کے ''شعبہ درسی کتب ''نے مبتدی طلبہ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کتاب کی ایک ایسی تلخیص مرتب کرنے کی سعی کی ہے،کہ اس کے پڑھنے کے بعدان شاء اللہ عزوجل اصلِ کتاب کو سمجھنا نہایت ہی آسان ہو جائے گا،تلخیص اصول الشاشی ''جامعۃ المدینہ ''کے نصاب میں بھی داخل ہے ،اس پر درجِ ذیل نکات کے تحت کام کرنے کی کوشش کی گئی ہے:

    (1)۔۔۔۔۔۔طلباء کے نفیس مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے کتاب کی،کمپوزنگ،ایڈٹنگ،تقابل، تفتیش وغیرہ ہر اعتبار سے تحسین کی کوشش کی گئی ہے۔

    (2)۔۔۔۔۔۔تلخیص اصول الشاشی کا مقصداصل کتاب کو سمجھنے کیلئے دورِ حاضر کے طلبہ کے اذہان کوتیار کرناہے لہذا کتاب ہذا کو حتی المقدورسہل انداز میں پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے،تاکہ اصل کتاب پراس کی تقدیم کی اہمیت برقرار رہے۔

    (3)۔۔۔۔۔۔طلباء ومدرسین کی سہولت کیلئے اصول الشاشی کی تمام ابحاث کونمبروار اسباق کی صورت میں پیش کیا گیاہے تاکہ درس وتدریس ،ترتیب وتحفیظ وغیرہ میں آسانی ہو۔

    (4)۔۔۔۔۔۔تعریفات،امثلہ وغیرہ اہم باتوں کو ہیڈنگز کی صورت میں امتیا زی حیثیت دی گئی ہے،تاکہ کتاب کے مطالعہ کے دوران طلبہ کا علمی ذوق برقرار رہے۔
Flag Counter