Brailvi Books

طلاق کے آسان مسائل
19 - 30
جواب :-رجوع یا رجعت کا مطلب یہ ہے کہ جس عورت کو طلاقِ رجعی یعنی ایک یا دو طلاقیں دیں عدت کے اندر اُسے اُسی پہلے نکاح پر باقی رکھنا ۔ رجعت کا طریقہ یہ ہے کہ دو عادل گواہوں کے سامنے کہے ۔ '' میں نے اپنی بیوی سے رجوع کیا یا میں نے اُسے واپس لیا یا روک لیا '' اگر گواہوں کے سامنے نہ ہو تو بھی رجوع ہوجا تا ہے ۔ رجوع کا دوسرا طریقہ یہ ہے ۔مرد بیوی سے جماع کرلے یا شہوت کے ساتھ بوسہ لے یا شہوت سے بدن کو چھُولے وغیرھا ۔

    رجوع میں عورت کا راضی ہونا ضروری نہیں اگر چہ وہ انکار بھی کرے تب بھی شوہر کے رجوع کرلینے سے رجوع ہوجائے گا۔ 

سوال نمبر۲۱: - وہ کون سی طلاق ہے جس کے بعد دوبارہ نکاح کی ضرورت ہوتی ہے؟

جواب :-ایسی طلاق کو طلاقِ بائن کہتے ہیں ۔ مثلاً شوہر صریح الفاظِ طلاق نہ کہے بلکہ یوں کہے تو مجھ پر حرام ہے یا طلاق کی نیت سے کہے ''میں نے تجھے آزاد کیا یانکل یا چل یا جا یا دفع ہویا شکل گم کر یا اور شوہر تلاش کر یا چلتی نظر آیا بستر اٹھا ''وغیرھا کے الفاظ کہے یا طلاق کے الفاظ ہی یوں کہے ''تجھے سب سے گندی طلاق یا سب سے سخت طلاق '' اس قسم کے الفاظ کہے تو اس صورت میں طلاق بائن واقع ہوگی اور اس کا حکم یہ ہے کہ عدت کے اندر اور عدت کے بعد دونوں صورتوں میں اگر مرد و عورت دونوں نکاح کرلیں تو رجوع ہوجائے گا ۔اس میں حلالہ کی ضرورت نہیں ۔ البتہ اس صورت میں عورت سے نکاح کے لئے اس کی اجازت و رضامندی ضروری ہے اگر