Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
5 - 56
کفر کے اندھیروں میں بھٹکنے والوں کو نورِ اسلام نصیب ہوا، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواہش مند کعبَۃُ الْمُشَرَّفہ وگنبدِخَضرٰی کی زیارت کے لئے بیقرار رہنے لگے ،دنیا کے بے جا غموں میں گھلنے والے فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، فُحش رَسائل اور پھوہڑ ڈائجسٹوں کے شائقین عُلَمائے اَہلسنّت دَامَتْ فُیُوْضُھُم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالَعہ کر نے لگے ، تفریح کی خاطرسفرکے عادی مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے بن گئے اورمحض دنیا کی دولت اکھٹی کرنے کو مقصدِ حیات سمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ(ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ) ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ''
دعوتِ اسلامی 66ممالک میں
     اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتوں، میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی عنایتوں ، صحابۂ  کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی برکتوں ، اولیائے عظام رحمۃ اللہ علیہم کی نسبتوں ،علماء ومشائخِ ِاہلسنّت دامت فُیوضُہم کی شَفقتوں اورامیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی شب و روز کوششوں کے نتیجے میں بابُ المدینہ کراچی سے اُٹھنے والی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام دیکھتے ہی دیکھتے بابُ الاسلام(سندھ)، پنجاب ،سرحد،کشمیر ،
Flag Counter