تعارفِ دعوتِ اسلامی |
بلوچستان اور پھرملک سے باہَر ہند،بنگلہ دیش، عرب امارات،سی لنکا،برطانیہ، آسٹریلیا،کوریا،جنوبی افریقہ یہاں تک کہ(تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 66ممالک میں پہنچ گیا اور آگے کُوچ جاری ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !آج(یعنی۱۴۲۹ھ میں) دعوتِ اسلامی 36سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمتوں میں مشغول ہے ۔دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر سنَتوں بھرے ہفتہ وار اجتماعات ہورہے ہیں اور سنتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے بے شمارمبلّغین اِس مقدّس جذبے کے تحت اِصلاحِ اُمّت کے کاموں میں مصروف ہیں کہ ''مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے''۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عزوجل کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کُفّار میں تبلیغ
شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے ملنساری کی چاشنی سے لبریز انفرادی کوشش کے ذریعے ہزار ہا اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور انہیں ''اپنی اور