Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
37 - 56
نیز سُنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کی لاکھو ں کیسٹیں اور VCD,S بھی دنیا بھر میں پہنچیں اور پہنچ رہی ہيں۔
المدینۃُ العِلمیّۃ
     ''المد ینۃ العلمیۃ''دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ،جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے چھ شعبے ہیں:
 (۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ(۲)شعبۂ درسی کُتُب (۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب

(۴)شعبۂ تفتیشِ کُتُب (۵)شعبہ تَخریج(۶)شعبۂ تراجمِ کتب
    ''ا لمد ینۃ العلمیۃ''کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰحضرت امام اَحمد رَضا خان عَلَيْہِ رَحمَۃُ الرَّحمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسعَ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔
مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل
    دعوت اسلامی کا مدنی کام جوں جوں ترقّی کرتا جارہا ہے توں توں مسلمانوں میں دینی مُطَالعہ کا شوق بڑھتا جا رہا ہے ،ایک دور تھا کہ جب علمائے اہلسنّت کی لکھی ہوئی اسلامی کتابیں کسی دینی اجتماع میں بمشکل بیس تیس بکتی ہوں گی ،
Flag Counter