دعوتِ اسلامی کی websiteمیں دارُالافتاء اہلِ سُنّت پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مسائل کاحل بتایا جاتا ، کفّار کے اسلام پر اعتِراضات کے جوابات دئيے جاتے اور اِن کو اسلام کی دعوت پیش کی جاتی ہے۔
اِس اشاعتی ادارے کے ذَرِیعے سرکارِاعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور دیگر عُلَمائے اہلسنت کی کتابیں زیورِطبع سے آراستہ ہوکر لاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنّتوں کے پھول کھِلارہی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے اپنے پریس(Press) بھی قائم کر لئے ہيں ۔